نیمل خاور کی یوٹیوب وی لا گنگ کے میدان میں انٹری

Published On 07 April,2024 01:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل نیمل خاور نے بھی یوٹیوب وی لاگنگ کے میدان میں قدم رکھ لیا۔

حال ہی میں نیمل خاور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنے یوٹیوب چینل کے آغاز سے متعلق آگاہ کیا۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہیلو خوبصورت لوگو! میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ میں نے بالآخر فیصلہ کر لیا اور اپنا یوٹیوب چینل شروع کر دیا ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سفر کو آپ کے ساتھ شیئر کرنے اور مزید ذاتی سطح پر آپ سے جڑنے کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتی۔

واضح رہے کہ یوٹیوب جوائن کرنے کے اعلان کے بعد نیمل نے تاحال اپنے چینل پر کوئی ویڈیو یا پوسٹ نہیں کی لیکن ہزاروں افراد انکا چینل سبسکرائب کر چکے ہیں۔