لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی سفید جوڑے میں نازک اداؤں نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔
حال ہی میں مایا علی نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
مذکورہ تصاویر میں مایا نے سفید فراک اور چوڑی دار پاجامہ زیب تن کررکھا ہے جبکہ خوبصورتی سے بنایا گیا ہیئر سٹال اور نازک اداؤں میں اداکارہ پری کی مانند معلوم ہورہی ہیں۔
مہارت سے ہوا میک اپ، گلے میں موتیوں کا ہار اور ہائی ہیلز کے ساتھ قاتلانہ ادائیں مداحوں کے دلوں پر قہر ڈھا رہی ہیں۔
یہ فوٹو شوٹ مایا نے اپنے کلاتھنگ برانڈ کیلئے کروایا ہے جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا تے ہوئے مداحوں کو تعریفوں پر مجبور کر دیا۔