پیرس: (ویب ڈیسک) نامور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کو جنسی زیادتی کے الزامات پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اداکار کی قانونی ٹیم نے پیرس میں ان کی حراست کی تصدیق کردی ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت اکتوبر میں ہوگی، جیرارڈ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکار خود پیر کے روز پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے۔
75 سالہ اداکار پر 2021ء میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دو خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ جیرارڈ ڈیپارڈیو سے اس سے قبل بھی جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات پر تفتیش ہوچکی ہے اور انہوں نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔