ولگریٹی پسند نہیں،ایسی چیزوں سے کوئی سپر سٹار نہیں بنتا: ہانیہ عامر

Published On 02 June,2024 05:00 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ مجھے ولگریٹی بالکل پسند نہیں ہے اس طرح کی چیزوں سے کوئی سپر سٹار نہیں بنتا۔

حال میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ہانیہ سے سوال کیا کہ فلموں میں آئٹم سونگ کے بڑے چرچے ہیں، آپ کو کسی فلم میں آئٹم نمبر کرنے کی پیشکش ہوئی تو کریں گی؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں گانے کے بول اور پھر لباس پر ضرور بات کروں گی ، کیوں کہ مجھے ولگریٹی بالکل پسند نہیں ہے۔ اس طرح کی چیزوں سے کوئی سپر سٹار نہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ایسی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے جن سے ملک کا نام روشن ہو، بین الاقوامی مقابلوں میں ایوا رڈ جیت کر لائیں، ہمیں اپنے سافٹ امیج کو لے کر آگے بڑھنا ہے۔