قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر کی معروف اداکارہ سلویٰ محمد علی کی انتقال کے بعد کے لیے کی جانے والی وصیت نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق مصر کے نیشنل تھیٹر سے منسلک سلویٰ محمد علی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی عجیب و غریب خواہش کا اظہار کیا۔
دوران انٹرویو سلویٰ محمد علی نے وصیت کی کہ’ میری لاش کو پہلے تھیٹر سے نکالاجائے اور اس کے بعد نمازہ جنازہ کیلئے مسجد لے جائی جائے‘ ۔
اداکارہ نے اپنی خواہش کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ’ نیشنل تھیٹر سے ہی میں نے اپنی اداکاری کا خواب مکمل کیا، اس تھیٹر سے میری کئی کامیابیاں جڑی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے نیشنل تھیٹر بہت پسند ہے‘۔
اداکارہ کی وصیت نے سوشل میڈیا پر ایک نئے تنازع کو جنم دےدیا ہے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔