والد نے جہاں ’ویٹر‘ کا کام کیا وہ تینوں عمارتیں خرید لیں، سنیل شیٹی

Published On 10 July,2024 09:22 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سنیل شیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں وہ تینوں عمارتیں خرید لیں جہاں ان کے والد بطور ’ویٹر‘ کام کیا کرتے تھے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ان کے والد ویٹر کی سخت نوکری کرتے تھے، لوگوں کیلئے میزیں صاف کرتے اور وہ محنت کرتے ہوئے منیجر کی پوسٹ تک پہنچے تھے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کے والد کا کوئی بھائی نہیں تھا اور تین بہنیں تھیں جن کو لے کر وہ ممبئی آئے تھے، ان کے والد دن بھر کام کرتے اور رات کو فرش پر بوری بچھا کر سو جاتے اور ان کے ساتھ بہنیں بھی رہتی تھیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل کئی برسوں تک کیٹرنگ کا کام کیا ہے۔