نوال سعید کی سفید جوڑے میں دلکش ادائیں، مداح فریفتہ

Published On 23 July,2024 01:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے سفید جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔

حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن پر مداح دل ہار بیٹھے۔

مذکورہ تصاویر میں نوال نے سفید پرنٹڈ فراک زیب تن کر رکھی ہے جبکہ کھلی زلفیں اور نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو دوآتشہ کر رہی ہیں۔

تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے نوال سعید پر محبت کی برسات کی جا رہی ہے۔