ہماچل پردیش: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی عدالت میں بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کی 2024 کے عام انتخابات میں کامیابی کو چیلنج کردیا گیا۔
ہماچل پردیش کی عدالت نے آزاد امیدوار لائق رام نیگی کی جانب سے کنگنا رناوت کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے۔
38 سالہ بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے پچھلے ماہ ہونے والے بھارتی الیکشن میں پہلی مرتبہ حصہ لیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مقررہ معیار کو پورا کرنے کے باوجود ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے تھے اگر انہیں الیکشن سے باہر نہ کیا گیا ہوتا تو الیکشن جیت جاتے۔
لائق رام نیگی کا کہنا تھا کہ مجھے بجلی، پانی اور ٹیلی فون کے محکموں کی جانب سے ’کوئی واجب الادا سرٹیفکیٹ‘ لانے کیلئے ایک دن کا وقت دیا گیا اور جب یہ بھی جمع کرا دیئے تو ریٹرننگ افسر نے انہیں قبول نہیں کیا اور کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔