لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔
مزاحیہ اداکار سردار کمال دنیا نیوز کے پروگرام "مذاق رات" کا حصہ تھے، سردار کمال کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
سردار کمال نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے، مرحوم کی تدفین اور نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔
سردار کمال نے سیکڑوں سٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، ان کا شمار انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا۔