لائبہ خان کے سفید جوڑے میں حسن کے جلوے، مداح فریفتہ

Published On 19 September,2024 08:00 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان نے سفید جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیر کر مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔

حال ہی میں اداکارہ لائبہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے سفید رنگ کا سادہ گاؤن زیب تن کررکھا ہے اور دلکش اداؤں سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرارہی ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر میں بالوں کو کھول رکھا ہے جبکہ گہرے میک اپ میں لائبہ کا حسن آسمان سے باتیں کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی، اداکارہ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کا لامتناہی سلسلہ بھی جاری ہے۔