اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کو پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

Published On 30 September,2024 07:26 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی پیسر نسیم شاہ کو پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا۔

اروشی روٹیلا حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ فلمی ایوارڈ آئیفا کی تقریب میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔

اس موقع پر بظاہر ایک پاکستانی صحافی نے اروشی سے سوال کیا کہ پاکستانی ٹیم میں آپ کا پسندیدہ کھلاڑی کون ہے؟ جس پر اروشی نے جواب دیا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے ، نسیم شاہ بہت اچھا کرکٹر ہے۔

واضح رہے اروشی ماضی میں بھی نسیم شاہ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ میں رہ چکی ہیں۔