پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کے کیریبین جزیرے مارٹینیک کی 34 سالہ ایئر ہوسٹس انجلِیک انگارنی فیلوپون نے مس فرانس کا مقابلہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
یہ کامیابی اس وقت ممکن ہوئی جب مس فرانس کے قوانین میں تبدیلی کی گئی، جس کے تحت 24 سال سے زائد عمر کی خواتین، شادی شدہ خواتین، اور مائیں بھی مقابلے میں حصہ لے سکتی ہیں۔
مس فرانس کے اس فائنل میں 30 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس بھی شامل تھیں۔ مقابلے میں امیدواروں نے سوئمنگ سوٹ، علاقائی لباس، اور بال گاؤن میں کیٹ واک کی۔
انجلِیک کو تاج جیتنے کے بعد مس فرانس آرگنائزیشن کی طرف سے ایک سال کی تنخواہ، پیرس میں ایک اپارٹمنٹ، اور اسپانسرز کی جانب سے مختلف تحائف دیے جائیں گے۔
یہ مقابلہ ایسے وقت میں منعقد ہوا جب چند دن پہلے مس نیدرلینڈز کا مقابلہ 35 سال بعد ختم کر دیا گیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ اب خواتین کی کامیاب کہانیوں اور بیوٹی اسٹینڈرڈز کے دباؤ جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کریں گے۔