پولیس افسر بننے کا شوق تھا اتفاقاً سوشل میڈیا سٹار بن گئی: جنت مرزا

Published On 21 December,2024 10:48 am

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا ہے کہ خواہش تھی والد کی طرح پولیس افسر بنوں لیکن اتفاق سے سوشل میڈیا سٹار بن گئی۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر جنت مرز ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ٹک ٹاک سمیت دیگر معاملات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

انٹرویو کے دوران جنت مرزا نے بتایا کہ جاپان میں میرے کئی عزیر و اقارب رہائش پذیر ہیں اس لیے عام طور پر میں سال کا نصف حصہ وہیں گزارتی ہوں، میں نے حال ہی میں جاپان میں ایک فیشن شو میں شرکت کی تھی اور اب وہ وہاں بھی سوشل میڈیا پر کام کر رہی ہوں، میری خواہش ہے جاپان میں بھی اپنی جگہ بناؤں۔

ٹک ٹاک کے استعمال کے حوالے سے جنت مرزا کا کہنا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا کا کوئی شوق نہیں تھا، میر ی خواہش تھی والد کی طرح پولیس افسر بنوں لیکن ایسا نہیں ہو سکا اور میں اتفاق سے سوشل میڈیا سٹار بن گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر مجھے اس بات کا احساس نہیں تھا کہ میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے لگی ہوں اور لوگ مجھے فالو کر رہے ہیں، ایک بار کچھ نوجوان لڑکے میرے پاس آئے اور انہوں نے میرے ساتھ سیلفیز بنوائیں، تب مجھے احساس ہوا کہ میں مقبول ہوچکی ہوں۔