لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے شادی نہ ہو پانے کی وجہ اپنی ایک منفرد دعا کو قرار دے دیا۔
ریشم کے اداکار سید نور کو دیئے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ زیرِ گردش ہے جس میں وہ اپنی شادی سے متعلق بات کرتی ہیں۔
ویڈیو میں ریشم نے بتایا کہ میں اللہ کے گھر گئی تو سب نے کہا دعا مانگو، جو مانگوگی وہ ملے گا، تو میں نے دعا مانگی کہ یا اللہ اگر عزت دینی تو تکبر نہ دینا اور ہاتھ ہمیشہ دینے والا رکھنا کبھی لینے والا ہاتھ نہ بنانا۔
انہوں نے کہا کہ میری مانگی دعا پتا نہیں کیسے قبول ہوئی کہ آج تک زندگی میں مرد کی کمائی نصیب نہیں ہوئی، مجھے نہیں معلوم اس میں اللہ کی کیا حکمت ہے، اب بس زندگی میں سیٹل ہونا ہے، اللہ سے دعا مانگی کہ میری اب شادی کروا دے۔