بھارتی میڈیا جھوٹی خبروں سے خوف پھیلا رہا ہے: پرینیتی چوپڑا

Published On 10 May,2025 03:11 pm

ممبئی : (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا کے بعد پرینیتی چوپڑا نے بھی بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹی خبروں سے خوف پھیلا رہا ہے۔

اپنے بیان میں پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ نقصان دہ عمل غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات پھیلانا ہے، اس سے عوام میں خوف اور بے یقینی پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے بھارتی عوام کو مشورہ دیا کہ وہ صرف آفیشل ذرائع پر اعتماد کریں اور بھارتی میڈیا کو مشورہ دیا کہ وہ ذمہ داری سے رپورٹنگ کرے۔

پرینیتی چوپڑا سے قبل اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی میڈیا کے کردار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ خوف و ہراس پھیلانے اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے باز آئے۔

اداکارہ نے سوال اُٹھایا کہ آخر یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ میڈیا والے اپنا کام صحیح طریقے سے کریں، صرف سچ دکھائیں، جنگ کو سنسنی خیز بناکر عوام میں خوف پیدا نہ کریں۔