نامور بھارتی ادکار و کامیڈین گوردھن اسرانی 84 برس کی عمر میں چل بسے

Published On 20 October,2025 09:58 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار و کامیڈین گوردھن اسرانی 84 برس کی عمر میں دنیا سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوردھن اسرانی طویل عرصے سے شدید علیل تھے، وہ گزشتہ پانچ دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آج شام ممبئی میں چل بسے، اداکار کے بھتیجے نے ان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔

اداکار نے پانچ دہائیوں پر محیط اپنے شاندار کیریئر میں ہندی فلم انڈسٹری کو بے شمار یادگار کردار دیے اور دیکھنے والوں کی دلچسپی میں مزید اضافہ کیا۔

بھارتی اداکار گوردھن اسرانی کی موت نے ہندی فلم انڈسٹری سمیت ان کے ہزاروں مداحوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔