ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے پر ویڈیو وائرل

Published On 03 December,2025 09:11 am

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے نہ صرف تنقیدی تبصرے سامنے آئے بلکہ کچھ افراد نے دلچسپ ردعمل کا اظہار بھی کیا۔

ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہونے پر کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ہانیہ کا لہجہ پنجابی سے زیادہ ہریانوی لگ رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ایک نوجوان کے ساتھ لاہوری پنجابی لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں موجود لڑکا اداکارہ سے کہتا ہے کہ وہ   بڑگڑ  بنا رہے ہیں  جس پر ہانیہ عامر بھی ان کی نقل اتارتے ہوئے جواب دیتی ہیں کہ  ان سے کہو اگر وہ  بڑگڑ  بنا چکے ہیں تو دے دیں ۔

اداکارہ نے بار بار  برگر کو لاہوری پنجابی انداز میں   بڑگڑ   کہا جس سے ویڈیو نہ صرف مزید دلچسپ بن گئی بلکہ ساتھ موجود لڑکا بھی ہنسی نہ روک سکا۔
اداکارہ کی جانب سے لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی ویڈیو پر جہاں لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں کچھ افراد نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور ان کے انداز کو معصومانہ قرار دیا۔