تفریح
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) معروف امریکی اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے جس کی خبر ان کے اہل خانہ نے ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو دی۔
اہل خانہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ جیمز ڈیوڈ وان ڈیر بیک نے آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، اہل خانہ نے اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز وان ڈیر بیک کینسر سے متاثر تھے، خاص طور پر آنتوں کے کینسر کا شکار تھے جس کی تشخیص انہیں 2024 کے آخر میں ہوئی تھی۔
ڈیر بیک نے 1990 کی دہائی کے مشہور ٹی وی ڈرامہ “Dawson’s Creek” میں ڈاسن لیری کا کردار ادا کر کے عالمی شہرت حاصل کی جس سے وہ ایک ثقافتی آئیکون بن گئے، انہوں نے فلموں اور ٹی وی شوز میں بھی اہم کردار ادا کیے۔
ان کی موت نے نہ صرف تفریحی دنیا میں بلکہ ان کے مداحوں میں بھی دکھ و غم کی لہر دوڑا دی ہے۔