الحمرا ہال لاہور میں تین روزہ دسویں فیض فیسٹیول کا آغاز

الحمرا ہال لاہور میں تین روزہ دسویں فیض فیسٹیول کا آغاز

آج شروع ہونے والا فیسٹیول اتوار کی شام تک جاری رہے گا، فیسٹیول کے دوران مجموعی طور پر 40سیشنز منعقد ہوں گے۔

لاہور کے الحمرا ہال میں 10ویں فیض فیسٹیول  کے پہلے روز افتتاحی تقریب سے مختلف مقررین جن میں سلیمہ ہاشمی، رضی احمد سمیت ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جب کہ پروگرام کے دوران مجموعی طور پر 40 سیشنز منعقد ہوں گے۔

ایونٹس میں کتب کی تقاریبِ رونمائی، ورکشاپس، تھیٹر، اوپن مائیک، کتاب میلہ، فوڈ سٹالز، ڈرم سرکل، کلاسیکل رقص، میوزک پرفارمنسز اور دیگر پُروقار سرگرمیاں شامل ہیں جو اسے ایک ہمہ جہت اور یادگار ادبی و ثقافتی فیسٹیول بنائیں گی۔

دوسری جانب شائقین کی بڑی تعداد فیض فیسٹیول سے لطف اندوز ہو رہی ہے اور مندوبین کی طرف سے کی گئی گفتگو سننے والوں کے لئے یاد گار رہے گی۔