فیملی دبئی میں موجود، امارات کے حکومتی اقدامات پر اعتماد ہے: ایمی ورک

فیملی دبئی میں موجود، امارات کے حکومتی اقدامات پر اعتماد ہے: ایمی ورک

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود انہیں یقین ہے کہ مقامی حکام رہائشیوں اور مہمانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے کیے جا رہے اقدامات کو سراہتے ہیں اور انہیں بتایا گیا ہے کہ ادارے مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے، ان کے مطابق دبئی میں عمومی حالات معمول کے مطابق ہیں اور ان کے اہل خانہ محفوظ ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جاری کشیدگی کے باعث مختلف ممالک کے شہری اپنے اہل خانہ کے تحفظ کے حوالے سے فکرمند ہیں، دبئی میں رہائش پذیر متعدد غیر ملکی شہریوں نے بھی حکام کی جانب سے جاری سکیورٹی اپڈیٹس اور رہنمائی کو اہم قرار دیا ہے۔

حکام کی جانب سے اس حوالے سے جاری عمومی ہدایات کے مطابق رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر انحصار کریں اور غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں، صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور متعلقہ ادارے اپنی معمول کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔