تفریح
خلاصہ
- کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے حال ہی میں دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران امید اور انسانیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
عاصم اظہر نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا ہے کہ اللّٰہ کرے یہ سیارہ امن، انسانیت اور انصاف حاصل کرے اور اللّٰہ ہمیں ایسے لوگوں سے نوازے جو انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ’الہٰی آمین‘ کے الفاظ کے ساتھ کیا ہے۔

عاصم اظہر کا یہ امن اور امید کا پیغام اس دوران سامنے آیا ہے جہاں ایک طرف ملک میں افغان سرحد کے قریب صورتِ حال کشیدہ ہے تو دوسری جانب پڑوسی ملک ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے کیے جا رہے ہیں۔