شہزاد نواز کا مستقبل میں کوئی بھی صدارتی اعزاز قبول نہ کرنے کا اعلان

شہزاد نواز کا مستقبل میں کوئی بھی صدارتی اعزاز قبول نہ کرنے کا اعلان

متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے پہچانے جانے والے شہزاد نواز نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے صدارتی اعزازات کی تقسیم کے معیار پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

اس موقع پر شہزاد نواز نے کہا کہ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اب تک بہت سے ایسے لوگوں کو نہیں ملا جو حقیقت میں اس کے مستحق تھے، یہ صرف میری رائے نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے جو ریکارڈ پر موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کبھی مجھے یہ اعزاز دیا گیا تو میں اسے لینے سے انکار کر دوں گا، درحقیقت میں تو یہ بھی نہیں چاہتا کہ میرا نام اس کے لئے نامزد کیا جائے، کیونکہ بہت سے قابل اور مستحق افراد آج تک اس اعزاز سے محروم ہیں۔

اداکار نے کہا کہ میرے اخلاقی اصول مجھے ایسے اعزازات قبول کرنے کی اجازت نہیں دیتے، جب ریاست کسی فنکار کو اعزاز دیتی ہے تو وہ صرف اس فنکار کو نہیں بلکہ خود کو بھی عزت بخشتی ہے، ایسے اعزازات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ کسی معاشرے میں میرٹ کا معیار کیا ہے۔