رجب بٹ اور ایمان کے درمیان صلح ہونے والی ہے؟ عون شیخ کا اشارہ

رجب بٹ اور ایمان کے درمیان صلح ہونے والی ہے؟ عون شیخ کا اشارہ

ویڈیو میں عون شیخ کا کہنا تھا کہ اگر ایمان اور کیوان کے معاملات بہتر ہونے جا رہے ہیں، تو کچھ لوگوں کو اس پر اعتراض ہے اور یہی رویہ معاملات کو مزید خراب کرنے کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہم چاہتے ہیں کہ کیوان اپنی اصل جگہ پر جائے جو اس کا حق ہے اور اسے اس کا جائز حق ملے، اگر کیوان کو اس کا حق مل گیا تو پھر دوسروں کے ناحق مفادات متاثر ہوں گے۔

واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر رجب بٹ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں، اہلیہ ایمان سے علیحدگی اور گھریلو تنازعات کے بعد ان کی دوسری شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں تاہم رجب بٹ ان افواہوں کی تردید کر چکے ہیں۔