تفریح
خلاصہ
- ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی 33 سالہ اداکارہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 73 سالہ فلم ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ فلم ڈائریکٹر نے فلم کے حوالے سے بات چیت کرنے کے بہانے انہیں اپنے گھر بلایا، جہاں مبینہ طور پر انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
اداکارہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر انہیں نشہ آور دوا دی اور واقعے کے بارے میں کسی کو بتانے کی صورت میں دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے ہدایت کار کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اسے 12 اگست تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ہدایت کار فلم انڈسٹری کی متعدد مقبول فلموں کی تحریر اور پروڈکشن سے وابستہ رہ چکے ہیں اور ان کا شمار طویل عرصے سے فلمی شعبے میں کام کرنے والی شخصیات میں ہوتا ہے۔