سپائیڈر مین، برانڈ نیو ڈے کا باکس آفس پر راج، فلم نے 2 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کرلیا

سپائیڈر مین، برانڈ نیو ڈے کا باکس آفس پر راج، فلم نے 2 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کرلیا

خبر ایجنسی کے مطابق فلم کی مقامی کمائی 785.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس کی مجموعی کمائی 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، جس کے بعد یہ تاریخ کی صرف آٹھویں فلم بن گئی ہے جس نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

فلم میں ٹام ہالینڈ ایک بار پھر سپائیڈر مین کا کردار نبھا رہے ہیں، ’سپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے یہ کامیابی تقریباً 18 دن میں حاصل کی ہے، جبکہ ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ نے 11 دن میں 2 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا تھا۔