تفریح
خلاصہ
- ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے بھارت میں امن کی صورتحال سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سنجے دت نے کہا کہ ان کے ریمارکس ایک اسکرپٹڈ گفتگو کا حصہ تھے اور انہیں مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا تھا، ان کا مقصد کسی فرد، برادری یا ادارے کی دل آزاری یا بے عزتی کرنا نہیں تھا۔
اداکار نے کہا کہ گفتگو کا انداز ان کی فلم ’’منا بھائی‘‘ کے مزاح اور طنز جیسا تھا، جس کے ذریعے محبت، اپنائیت، اتحاد اور خیرسگالی کا پیغام دیا گیا۔
خیال رہے کہ سنجے دت کے یہ ریمارکس شیکھر سمن کے چیٹ شو میں سامنے آئے تھے، جس میں انہوں نے بھارتی عوام کو گرمجوش اور مہمان نواز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اب ملک میں پہلے جیسا امن محسوس نہیں ہوتا۔
بالی ووڈ اداکار کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی، جس کے بعد اداکار نے وضاحت جاری کی۔