یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے، صحافی نے جیا بچن کو کھری کھری سنا دی

یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے، صحافی نے جیا بچن کو کھری کھری سنا دی

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیا بچن اور ایک صحافی کے درمیان گھورنے کے معاملے پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

صحافی نے مبینہ طور پر اداکارہ سے کہا کہ میڈم، ایسے گھور کیوں رہی ہیں؟ ہم نے آپ کی تصویر صرف اس لیے بنائی کیونکہ آپ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں، انہوں نے جیا بچن کی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں یہاں سے لے جائیے، اور جیا جی یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے، ہمیں نہیں۔

صحافی نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری انجام دے رہا تھا اور جیا بچن کا رویہ غیر ضروری تھا۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے، کئی صارفین تو اس صحافی کی ہمت کو داد دے رہے ہیں کیونکہ جیا بچن اپنے اس تلخ رویے کے باعث انٹرنیٹ پر ٹرول ہوتی رہتی ہیں۔