ورلڈ کلچر فیسٹیول کے نویں روز تھیٹر ڈراما ’’منٹو میرا دوست‘‘ پیش

ورلڈ کلچر فیسٹیول کے نویں روز تھیٹر ڈراما ’’منٹو میرا دوست‘‘ پیش

ڈرامے کی تحریر اور ہدایات انور جعفری نے دیں، جبکہ کاسٹ میں شیما کرمانی، عمران خان اور حارث خان شامل تھے، تھیٹر پلے میں شہلا شہنشاہ، شازیہ عدنان اور انوار شیخ نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ڈرامے میں معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو اور عصمت چغتائی کے گہرے ادبی تعلق اور دوستی کو موضوع بنایا گیا۔

منٹو اور عصمت چغتائی کی زندگی کے تجربات اور فکری ہم آہنگی کو اسٹیج پر پیش کیا گیا، جبکہ منٹو کی بے باک ادبی فکر اور انسانی رویوں کے گہرے مشاہدے کو بھی فنکارانہ انداز میں اجاگر کیا گیا۔

سٹیج ڈرامے میں تقسیمِ ہند کے انسانی المیے، ہجرت کے کربناک اثرات، مذہبی تعصب اور معاشرتی تضادات کی بھرپور عکاسی کی گئی۔ شائقین کی بڑی تعداد نے فنکاروں کی اداکاری کو دل کھول کر داد دی۔