پنجاب اسلحہ لائسنس میں توسیع کی خبریں جعلی قرار

پنجاب اسلحہ لائسنس میں توسیع کی خبریں جعلی قرار

اپنے ایک بیان میں ترجمان نادران کا مزید کہنا تھا کہ نادرا کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سے تاریخ کی توسیع کا کوئی نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوا۔ اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں توسیع کے بارے میں مختلف اخبارات میں چھپنے والی خبروں کی نادرا سختی سے تردید کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ایسے تمام مینوئل لائسنس جو کہ 31 دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہیں کرائے اب ان لائسنسوں کو منسوخ تصور کیا جائے۔