عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا

Published On 03 September,2021 06:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انتقال سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے غلط خبریں پھیل رہی ہیں اور یہاں تک ان کے انتقال کے دعوے بھی کیے جا رہے تھے۔ خود سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلنے کے بعد انہوں نے اپنے فیس بک پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ روبہ صحت ہیں۔

گلوکار نے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ ایک مرتبہ پھر ان سے متعلق ایک غلط خبر پھیلانے کی کوشش جاری ہے مگر وہ مداحوں کی دعاؤں سے خیریت سے ہیں۔

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے مذکورہ پوسٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ وہ چاہنے والوں کی دعاؤں سے روبہ صحت ہیں۔

ان سے متعلق فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر من گھڑت خبریں پھیل رہی تھیں بعض یوٹیوب چینلز نے ان کے انتقال کی خبریں تک چلائی تھیں۔
 

Advertisement