این سی او سی کے نام سے کی جانے والی ای میل جعلی قرار

Published On 30 December,2021 08:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ای میل گردش کر رہی ہے جس میں ویکسی نیشن کے لیے لازمی رجسٹریشن کیلئے بتایا جا رہا ہے، این سی او سی نے اسے جعلی قرار دیدیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ایک جعلی ای میل گردش کر رہی ہے، جس میں شہریوں سے ویکسینیشن کے لیے لازمی رجسٹریشن کے لیے کہا گیا ہے۔

این سی او سی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایسا کوئی ای میل ادارے اور وزارت قومی صحت خدمات سے نہیں بھیجا جاتا ہے۔

ٹویٹر پر این سی او سی نے مزید لکھا کہ شہریوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ وہ ایسی ای میلز کا جواب نہ دیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے ضروری کارروائی عمل میں لا جا رہی ہے۔ 

Advertisement