فردوس عاشق اعوان کی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں جعلی قرار

فردوس عاشق اعوان کی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں جعلی قرار

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائٓی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

خبریں سامنے آنے کے بعد سابق مشیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔