لاہور: (ویب ڈیسک) ایف بی آر نے سابق فوجی افسران کو بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس سے استثنٰی کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ہے۔
قبل ازیں اطلاعات سامنے آئی تھیں وفاقی کابینہ نے سابق فوج افسران کو ریٹائرمنٹ پر 6 ہزار سی سی تک کی ڈیوٹی فری بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کرنے کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے تاہم حتمی منظوری وزیر اعظم کی تائید سے مشروط ہوگی۔
دوسری طرف ایف بی آر نے اپنے بیان میں واضح طور پر کسی بھی ایسے ایس آر او کے اجرا سے انکار کیا ہے جو ڈیوٹی اور ٹیکس فری بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دیتا ہے۔
ایف بی آر نے واضح کیا کہ اس حوالے سے میڈیا میں جو خبریں گردش کررہی ہیں وہ درست حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ نے 2019 میں اس طرح کی سہولت کی اجازت دینے کے فیصلے کی منظوری دی تھی لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔
FBR categorically denies reports appearing in some sections of media that it has issued an SRO allowing taxes and duty free import of bullet proof vehicles. The Federal Cabinet had allowed such facility in 2019 but no notification to this effect has been issued so far.
— FBR (@FBRSpokesperson) September 24, 2022