اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے لیکن ای پاسپورٹ سہولت کا اجراء فی الحال نہیں کیا گیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی تھی جو صرف ای پاسپورٹ کے اجراء پر لاگو ہو گی، باقی فیسیں پرانی ہی برقرار ہیں۔