شمیتا شیٹی نے عامر علی کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں کو غلط قرار دے دیا

Published On 05 April,2023 10:00 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شمیتا شیٹی نے اداکار عامر علی کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔

شمیتا شیٹی نے ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا کہ میں سنگل ہوں اور خوش ہوں، ہر شخص کے ہر عمل کی سکروٹنی کیوں کی جاتی ہے؟

شمیتا نے کہا کہ تنگ نظر لوگوں کی سوچ سے بڑھ کر بھی امکانات موجود ہیں، وقت آگیا ہے ہم اپنے دماغ کھولیں، ملک کے دیگر اہم مسائل پر توجہ دیں۔

یاد رہے کہ قبل ازیں شمیتا راکیش بپت کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھیں لیکن گزشتہ سال انہوں نے انسٹا گرام کے ذریعے اپنے بریک اپ کا اعلان کیا تھا۔ 

Advertisement