روسی خام تیل پاکستان پہنچنے کے تمام اندازے غلط نکلے

روسی خام تیل پاکستان پہنچنے کے تمام اندازے غلط نکلے

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک نے 24 مئی کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ روسی تیل لے کر بحری جہاز 27 مئی کو عمان پہنچے گا اور وہاں سے چھوٹے بحری جہازوں میں روسی خام تیل پاکستان کی بندرگاہ پورٹ قاسم پہنچایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ روسی تیل کے براستہ عمان پاکستان پہنچنے میں تقریباً 2 ہفتے لگیں گے تاہم اب یہ دعوے غلط ثابت ہوگئے ہیں، پہلی روسی تیل کی کھیپ ایک لاکھ ٹن خام تیل لانے کے بارے میں اطلاعات غلط معلومات کی بنیاد پر بتائی گئی تھیں۔

سرکاری محکمے کے ایک اعلیٰ افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ روسی خام تیل سے بھرا بحری جہاز کل 7 جون کو عمان کی بندر گاہ پہنچے گا۔