سارہ علی خان نے شبمن گل کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کی تردید کر دی

Published On 08 November,2023 01:54 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) سارہ علی خان نے شبمن گل کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کی تردید کر دی۔

سارہ نے ’کافی ود کرن‘ کے سیٹ پر ڈیٹنگ کی افواہوں سے متعلق حقیقت بتاتے ہوئے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام قیاس آرائیوں کی تردید کی۔

کلپ میں سارہ اپنے اور شبمن کے تعلقات کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہتی نظر آرہی ہیں کہ "آپ کو غلط سارہ مل گئی ہے، دوستو! ساری کی ساری دنیا غلط سارہ کے پیچھے پڑی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ شبمن کے بارے میں افواہیں ہیں کہ وہ لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کو ڈیٹ کر رہے ہیں جو اکثر ورلڈ کپ کے جاری میچوں میں کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتی بھی نظر آتی ہیں۔