پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کا ویزا بند ہونے کی خبروں کی تردید

پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کا ویزا بند ہونے کی خبروں کی تردید

یو اے ای کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ویزا بند ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی خبر کی تردید کر دی گئی ہے، قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے قونصلیٹ ویزا سیکشن کی وڈیو جاری کر دی۔

بخیت عتیق الرومیتی کے مطابق پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کا ویزا بند نہیں کیا گیا، قونصلیٹ میں پاکستانیوں کیلئے ویزا سیکشن کھلا ہوا ہے، پاکستانی ورک ویزے پر متحدہ عرب امارات جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات جانے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔