ترکیہ کی فٹبال ریفری نے اپنی نازیبا ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا

ترکیہ کی فٹبال ریفری نے اپنی نازیبا ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا

ایک میچ آفیشل کے ساتھ بنائی گئی اس نازیبا ویڈیو کے وائرل ہونے پر ترکش فٹبال فیڈریشن نے ایلف کراسلان کو معطل کردیا تھا، 24 سالہ ایلف کراسلان اور 61 سالہ مبصر اورہان اردیمیر کی ویڈیو کے سامنے آتے ہی مختلف تبصروں کا بازار گرم ہوگیا۔

ایلف کراسلان نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ اس کی اور اورہان اردیمیر کی جو ویڈیو سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہے وہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے، اس نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مجھے بہت لمبا سفر کرنا ہے اور میں ہر مشکل کا ڈٹ کر سامنا کروں گی۔

ایلف کراسلان کا مزید کہنا  تھا کہ چیخنا، رونا اور اداس ہونا میرے مزاج کا حصہ نہیں، میں تو ہنستے ہوئے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہوں، یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ یہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام پر ایلف کراسلان کے فالووز کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔