بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایشیا کپ سے دستبرداری سے متعلق خبروں کی تردید

Published On 20 May,2025 02:38 am

نیو دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی میڈیا کو ایک بار پھر جھوٹے پراپیگنڈے پر منہ کی کھانا پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کی ایشیا کپ سے متعلق منفی مہم ناکام ہوگئی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ سے دستبرداری سے متعلق خبروں کی تردید کر دی، سیکرٹری بی سی سی آئی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ ایشیا کپ سے دستبرداری کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ایشیا کپ سے دستبرداری کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ایشیا کپ یا کسی ایونٹ میں شرکت سے انکار نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا اپنے ہی کرکٹ بورڈ سے شرمندہ ہوگیا، بھارتی میڈیا نے ایشیا کپ میں بھارت کی عدم شرکت کی جھوٹی خبر نشر کی تھی۔