پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی بارے خبروں کی تردید کردی

پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی بارے خبروں کی تردید کردی

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بطور ڈیٹا اینالسٹ خدمات انجام دینے والے حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو بطور ڈیٹا سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا لیا گیا ہے، تاہم ڈیٹا اینالسٹ کا اب قومی ٹیم کی سلیکشن میں ووٹ شامل نہیں ہوگا۔

پی سی بی حکام کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی متعلقہ فارمیٹ کے ہیڈ کوچ اورکپتان کے ساتھ ٹیم سلیکشن سے قبل مشاورت کرنے کی پابند ہوگی۔