پاکستان سے متعلق ٹرمپ کی فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 15 June,2025 08:57 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) پاکستان سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے نظر آتے ہیں کہ پاکستان ایران کے بعد دوسرے نمبر پر ہے اور اگر اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو پاکستان اسرائیل کو مکمل طور پر تباہ کر دے گا۔

تاہم، وہ مزید کہتے ہیں کہ پاکستان کو اس جنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ اسرائیل اور ایران کا مسئلہ ہے اور علاقے میں امن کی ضرورت ہے۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو اے آئی (AI) کے ذریعے بنائی گئی ہے اور اصل نہیں ہے، فیکٹ چیکنگ ویب سائٹس نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویڈیو ایک ڈیپ فیک ہے، جس میں 2016 کی ایک اصل ویڈیو کو تبدیل کرکے اسے بنایا گیا ہے، اصل ویڈیو میں ٹرمپ معاشی ترقی کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

اس ویڈیو کا پس منظر حالیہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے، یہ ویڈیو حقیقت پسندانہ سیاسی ماحول کو استعمال کرکے جعلی بیانیہ کو معتبر بنانے کی کوشش کرتی ہے، جو عوامی رائے یا سیاسی گفتگو کو متاثر کر سکتی ہے۔