لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ سٹاف سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے عوام کو جھوٹی اور من گھڑت خبروں سے اجتناب کرنے کا مشورہ دے دیا اور ہتک آمیز افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پی سی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے شایین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ سٹاف پر الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، تربیتی سیشنز کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، یہ ٹیم کا اتحاد خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 31, 2025
پی سی بی نے کہا کہ ہتک آمیز افواہیں قومی ٹیم کے وقار پر حملہ ہے، پی سی بی نے ہتک آمیز افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا، جھوٹے الزامات پھیلانے والوں پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات ہوں گے۔
پی سی بی نے عوام اور میڈیا کو غیر مصدقہ مواد سے اجتناب کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی ساکھ اور کھلاڑیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔