اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن کیلئے بند رہنے کی خبریں بے بنیاد قرار

Published On 10 August,2025 08:59 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن کیلئے بند رہنے سے متعلق خبریں درست نہیں۔

ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق مخصوص دنوں اور اوقات میں صرف 2، دو گھنٹے کیلئے پروازوں کی آمد اور روانگی معطل رہے گی، پروازوں کی آمدورفت یومِ آزادی سے قبل طیاروں کی ریہرسل کے باعث معطل رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ11 سے 14 اگست صبح 11 سے دوپہر ایک بجے آمدورفت بند رہے گی جبکہ 11 سے 13 اگست کو شام 8 بجے سے رات 10 بجے پروازوں کی آمدروفت بند رہے گی۔

ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی کا بتانا ہے کہ مختصر وقفوں کے علاوہ ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔