پیر بابا: سکول سے 250 بچوں کے لاپتہ ہونے کی خبر جھوٹ نکلی

Published On 18 August,2025 01:56 pm

بونیر: (دنیا نیوز) بونیر میں پیر بابا کے علاقے سے سیلاب کے باعث سکول سے 250 بچوں کے لاپتہ ہونے کی خبر جھوٹ نکلی۔

سوشل میڈیا اور بعض خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سیلاب کے باعث ایک سکول سے 250 بچے لاپتہ ہوگئے ہیں تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بچوں کے لاپتہ ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

سکول پرنسپل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ نقصان سے بچنے کیلئے بچوں کو اوپر کی منزل پر منتقل کیا گیا تھا، لوگ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں پر دھیان نہ دیں اور متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار پر یقین کیا جائے۔