واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق پھیلنے والی خبروں کو ’فیک نیوز‘ قرار دے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کئی پریس کانفرنسز کیں اور انٹرویوز دیے، سب کو معلوم ہے کہ لیبر ڈے ویک اینڈ میں اپنے کلب میں سرگرم رہا، صرف دو دن میڈیا سے دور رہنے پر ایسی خبریں پھیلانا میڈیا کی کمزور ساکھ کو ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دونوں ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہیں۔
امریکی صدر کی سوشل میڈیا پر غیر حاضری اور حالیہ دنوں میں کسی عوامی تقریب یا پریس کانفرنس میں عدم شرکت نے افواہوں کو تقویت دی۔