کراچی: (ویب ڈیسک) عبدالرزاق نے تمنا بھاٹیا سے منسوب رشتے اور شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں اور ان سے ملاقات کئی برس پہلے ایک تقریب میں ہوئی تھی۔
کراچی کے نجی ہوٹل میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ تمنا بھاٹیا سے میری ملاقات کو 12 سال ہوگئے ہیں، ہم ایک فنکشن میں ملے تھے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اداکارہ کو پسند کرتے ہیں، تو مسکراتے ہوئے بولے کیمرے پر سب لڑکیاں خوبصورت لگتی ہیں۔
واضح رہے کہ عبدالرزاق اور تمنا بھاٹیا کی ایک جیولری شاپ کی تصویر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے بارے میں تعلقات کی افواہیں سوشل میڈیا پر شدت اختیار کر گئی تھیں۔
گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں تمنا بھاٹیا نے اس خبر کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انٹرنیٹ پر ان کے عبدالرزاق سے شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں۔