راولپنڈی :(دنیا نیوز) افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضے کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی سخت اور شدید جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا، شکست خوردہ افغان طالبان بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد جھوٹے پروپیگنڈا کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہا کہ افغان طالبان کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوسٹ شیئر کر کے جھوٹ پھیلانے کی ناکام کوشش کی، ویڈیو میں تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ٹی 55 ٹینک پاکستانی فوج سے چھینا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ روسی ساختہ ٹی 55 ٹینک حقیقت میں افغان طالبان کے زیر استعمال ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان کے حملے کو مؤثر طریقے سے پسپا کر دیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج افغان طالبان کے جھوٹے پروپیگنڈا کے باوجود عزم و حوصلے کے ساتھ دفاع وطن میں مصروف ہے۔