پاکستان میں تجرباتی طور پر استعمال ہونیوالی کورونا ویکسین برازیل میں محفوظ قرار

Published On 20 October,2020 09:08 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانیوں کے لیے کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر، پاکستان میں ٹرائل کی جانے والی چینی ویکسین برازیل میں مکمل محفوظ قرار دے دی گئی۔

برازیل میں اب تک 9 ہزار افراد کو کورونا کی تجرباتی ویکسین دی جاچکی ہے۔ برازیلی حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین محفوظ ہے، آفادیت رپورٹ کلینکل ٹرائل مکمل ہونے پر جاری کی جائے گی۔ برازیلی ریاست ساؤپاولا نے فروری کے آخر تک 6 کروڑ چینی ویکسین خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، برازیل میں کوروناسے اموات امریکا کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔

 

Advertisement