کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 38 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں 18 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مٹیاری میں 13، تھرپارکر میں 3 اور میرپورخاص میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
سندھ میں ماہ ستمبر کے دوران 508 جبکہ کراچی میں 342 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، رواں سال ڈینگی کے باعث سندھ میں 5 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔